پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سپریم کورٹ:عمران کی اپیلوں پر 12اگست کو سماعت،بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ کردیا گیا، 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو مقرر کی گئی تھیں، جس میں جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔

سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج عمران خان کی اپیلوں پر سماعت ان کے وکیل سلمان صفدر کی استدعا پر 12 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

بیرسٹر سلمان صفدر بیرون ملک موجود کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، ان کی جگہ سلمان اکرم راجا نے عدالت میں پیش ہوکر فریقین کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کی التواء پر کاروائی 12 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button