انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

علامہ اقبال ہوائی اڈے پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرقائم

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں

نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن کا عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔

اقدامات کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button