پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

فیصل آباد:اراضی تنازع ،گھریلوجھگڑوں میں خاتون سمیت 5قتل

چک540گ۔ب میں جھگڑا ہونے پر چھوٹے بھائی شبیر نے حنیف کو گولیاں مار دیں

 

فیصل آباد(نمائندہ سی این این ڈاٹ کام)فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں زمین کے تنازع اورگھریلوجھگڑوں پرخاتون سمیت5 کوفائرنگ اورکلہاڑی کے وارکرکے قتل کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چک540گ۔ب میں زمین کے تنازع پرچھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔

45سالہ محمدحنیف کا اپنے بھائی شبیرکے ساتھ جھگڑاچل رہاتھاگزشتہ رودونوں میں جھگڑاہواتوشبیرنے حنیف کوفائرنگ کرکے قتل کردیااورخودموقع سے فرارہوگیا۔

جڑانوالہ کے علاقہ رنگ پورمیں لین دین کے تنازع پر وارث اورعاطف کے درمیان رقم کاتنازع چل رہاتھاگزشتہ روزعاطف نے وارث علی کوٹھڈے مار مارکرقتل کردیا۔ملت ٹائون کے علاقہ چک201ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر چاندنے کلہاڑی کے وارکرکے ساجدعلی کوقتل کردیا۔

مدینہ ٹائون کے علاقہ میں نامعلوم خاتون کو تشددکرکے قتل کردیااورنعش چیمبرآف کامرس کے سامنے پھینک دی۔ساہیانوالہ کے علاقہ میں بھی ایک نوجوان ریاض کوگولی مارکرقتل کردیاگیاجس کی نعش نہرسے ملی مقتول پنڈی بھٹیاں کارہائشی بتایاجاتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button