لاہور :(بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ گرین ٹائون میں بھکاری کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے رقم اور موبائل چھیننے کے دوران دلدار پر چھری سے وار کیے ،زخموں کی تاب نہ لاتے دلدار موقع پر دم توڑ گیا۔
مقتول کی جیب میں 78ہزار اور موبائیل موجود تھا ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی اور مزید تحقیقات جاری ہے۔



