لاہور(بیوروچیف سے)لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ 2افراد نے اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لے لی۔
پیر کالونی میں 30 سالہ نوجوان نے زہریلی اشیاء کھا کر موت کو گلے لگا لیا،باغبانپورہ احمد ٹاؤن کا 35 سالہ شخص گلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق پیر کالونی میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ ساجد ریاض کے نام سے ہوئی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا،پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے ۔
دوسرا واقعہ باغبانپورہ کے علاقے احمد ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نےگلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا جس کی شناخت شہزاد ولد ریاض کے نام سے ہوئی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔



