لاہور :(بیوروچیف) لاہور کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2افراد نے خود کشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ، چوکی سگیاں کے علاقہ میں خود سوزی کرنے والی خاتون میو ہسپتال میں دم توڑ گئی، 35سالہ نجمہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلو تنازعہ پر خود سوزی کی تھی۔
نشتر کالونی، اعوان مارکیٹ کی ایک مسجد میں نوجوان کی خودکشی کر لیا ۔21سالہ عادل رانا نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، پولیس نے میتیں تحویل میں لے کر مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی، فارمنائیٹ سوسائیٹی میں دیمک سپرے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ متوفی کی شناخت 47سالہ اسد عباس کے نام سے ہوئی جو کہ کمالیہ کا رہائشی تھا، متوفی سوسائٹی کے ایک گھر میں دیمک سپرے کرنے آیا تھا، اسی دوران حالت غیر ہوئی، ہسپتال منتقل کے دوران اسد عباس دم توڑ گیا جس کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔
شیراکوٹ، بابو صابو چوک کے قریب گرین بیلٹ سے ایک شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی کی عمر 45سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، پولیس کارروائی کے پیش نظر میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔



