لاہور: (بیوروچیف) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے مبینہ مقابلوں میں مصری شاہ اور ساندہ کے علاقوں میں مزید 3ملزم ہلاک ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ساندہ کے علاقے ٹی نمبر 4کے قریب مقابلے میں دو ملزم مارے گئے جن کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی ہے۔
مصری شاہ میں مبینہ مقابلے کے دوران روہیت مسیح نامی ملزم ہلاک ہوا، ملزم 50سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے ایک فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔



