پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

لاہور:ڈیفنس فیز 6 سے ڈاکٹرطاہر جمیل مبینہ طور پر اغوا

لاہور:ڈیفنس فیز 6 سے ڈاکٹرطاہر جمیل مبینہ طور پر اغوا

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا ، مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی

لاہور(بیوروچیف)ڈیفنس کے علا قہ فیز 6سے معروف ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس مکمل متحرک ہو گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی اور انہیں مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر جمیل 62سال کی عمر کے حامل ہیں اور ڈی ایچ اے فیز 6کے رہائشی ہیں وہ اپنے کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تفتیشی ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button