پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
لاہورکے بعد قصورمیں بھی دلخراش واقعہ،250کی پرچی پر جھگڑا،بس ڈرائیورقتل
قصور(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)لاہور میں کیلئے کی خریداری کے دوران 30روپے کے جھگڑے پر 2نوجوانوں کےقتل جیسا قصورمیں بھی دلخراش واقعہ پیش آگیا۔
ضلع قصور میں ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر جھگڑے میں ملزموں نے تشدد کر کے بس ڈرائیور کوقتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور خلیل احمد نے بیمار والد کی عیادت کی جلدی میں مصطفیٰ آباد ٹول ٹیکس پرٹول ٹیکس کم دیا، جس پر وہاں کھڑے اوباش نوجوانوں نے خلیل احمد پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مقتول خلیل کا والد زندگی اور موت کی کشمکش میں بابا بلھے شاہ ہسپتال میں داخل ہے۔



