پاکستانتازہ ترینسپورٹس

محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام جشن آزادی فیملی فن ریس

ریس حالی چوک سے شروع ہوکر پنجاب سٹیڈیم پراختتام پذیر ہوئی،3400افراد کی شرکت، جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

لاہور(سلمان حسین)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام لاہورکی سب سے بڑی جشن آزادی فیملی فن ریس کا انعقاد ہوا جس میں 3400سے زائد گرلز، بوائز اور خواتین نے شرکت کی ۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور سپورٹس کوآرڈینٹر ملک انوش کھوکھر نے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا، جشن آزادی فیملی فن ریس حالی چوک گلبرگ سے شروع ہوکر پنجاب سٹیڈیم پراختتام پذیر ہوئی۔

اختتامی تقریب میں میوزیکل پرفارمنس اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جشن آزادی فیملی فن ریس میں ہزاروں 5سے 14سال تک کے بچوں نے شرکت کی ہے۔

جشن آزادی فیملی فن ریس میں بوائز انڈر 14میں قصورکے لڑکوں نے میدان مار لیا، قصور کے محمد زین، کاشف اسلم اور علی رضا نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل جبکہ چیچہ وطنی کے محمد چوتھے نمبر پر رہے ہیں،اسی طرح گرلز انڈر 14 ریس میں لاہورکی دعا سہیل نے پہلی، قصور کی حمنہ نے دوسری،لاہور کی بسمہ اور زینب نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی ریس میں لاہور کی کنزہ سرفراز، گلگت کی ندا کریم، میانیوالی کی گونش بتول اور جویریہ نے بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

جشن آزادی فیملی فن ریس کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور سپورٹس کوآرڈینٹر ملک انوش کھوکھرنے جیتنے والے بوائز، گرلز اور خواتین میں انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب میں میوزیکل پرفارمنس اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button