پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

مریم نوازکا پی ٹی آئی پر طنزیہ وار،ٹرام میں سفر، ’’ اپنی زمین، اپنا گھر ‘‘پروگرام کااعلان

آئی جی انتظارکرتے رہے، احتجاج کیلئے کوئی نہیں آیا، لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام چلے گی:وزیراعلیٰ، کرنٹ 4 اموات پر اظہار افسوس

لاہور:(سلمان حسین) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں’’ اپنی زمین، اپنا گھر ‘‘پروگرام لانچ کرنے کااعلان کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے اپنی زمین، اپنا گھر سکیم کے تحت مفت پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہا اپنی زمین، اپنا گھر سکیم کے پہلے فیز میں 2ہزار پلاٹ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے گھر بنانے والے خاندانوں کو مبارکباد پیش کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت مخلص ہے۔ آئی جی انتظار کرتے رہے، احتجاج کیلئے کوئی نہیں آیا، لگتا ہے عقل آگئی۔ بے ہنگم شوراور گالم گلوچ والی سیاست کارکردگی کے بوجھ کے نیچے دفن ہوگی۔ فساد پھیلانے والے کیا جانیں خدمت کا مزا کیا ہوتا ہے۔ پنجاب کا مقدر سازش نہیں خدمت کے ہاتھ میں ہے۔ ہر وعدہ پورا کریں گے اورقدم قدم پر خدمت کے نشان چھوڑ کر جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف قوم کی زندگیوں میں بہتری لارہے ہیں۔ نواز شریف ہر میٹنگ میں بجلی سستی اور مہنگائی کم کرنے کا کہتے ہیں۔ نواز شریف مجھے ہر روز تلقین کرتے ہیں کہ مخلوق کی خدمت کیلئے نیت کو خالص کریں۔

ساؤتھ پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کا صاف پانی مہیاکریں گے۔ 24ہزار دیہات کو ماڈل بنانامیرا عزم ہے۔ ہر گاؤں کی گلیاں، سڑکیں پکی،سکولوں اورہسپتالوں کی ری ویمپنگ اور سیوریج سسٹم وغیرہ بنارہے ہیں۔ پنجا ب میں ہر شہر کیلئے 1100ای بسیں آرہی ہیں، جہاں مرضی جائیں الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20روپے ہی ہوگا۔ لاہور میں جنوبی ایشیا کی پہلی ایس آر ٹی ٹرین لارہے ہیں۔ لاہور کے عوام کو 20روپے میں عزت کی سواری ملے گی۔

مزدوروں کو 13لاکھ راشن کارڈ دے رہے ہیں۔ پنجاب کے 19 شہروں میں بے زمین لوگوں کو پلاٹ اور گھر بنانے کیلئے قرض دیں گے۔حکومت پنجاب ہر روز نیا پراجیکٹ لانچ کررہی ہے۔ اپنی چھت، اپناگھر میرے دل کے بہت قریب ہے۔اب کوئی کرایہ نہ دینے پر گھر سے نہیں نکالا جا سکے گا۔

اپنی چھت، اپنا گھر سو فیصد بلاسود قرض ہے، 9 سال میں واپس کرنا ہے۔اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی اصرار کرکے ماہانہ قسط15ہزار سے کم کرائی۔ اپنی چھت، اپنا گھرپراجیکٹ کے تحت ہرشخص باآسانی15ہزار ماہانہ ادا کر سکتا ہے۔ اکتوبر نومبر میں پراجیکٹ لانچ کیا، 45ہزار گھر بن رہے ہیں، 9 ہزار گھر مکمل ہوچکے ہیں۔

میرا بس چلتا تو گھر بنانے والے ہر خاندان کو خود جا کر مبارکباد پیش کرتی۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ میں شفافیت کیلئے 60سے 70ہزار لوگوں کو کالیں کی گئی۔ 95 فیصد لوگوں کی فیڈ بیک اطمینان بخش رہی۔ یہ 64ہزار گھر نہیں بلکہ ہزاروں کہانیاں اور داستانیں ہیں۔ اگست کے آخر تک قرضوں کا اجراء 64سے 75ہزار تک پہنچ جائے گا۔ ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔اپنی چھت،ا پنا گھر پراجیکٹ کے تحت تقریباً25 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔

سرکاری طور پرفی گھر بنا کر دینے کا تخمینہ 40 لاکھ روپے تھا جو عام آدمی کے لئے مشکل تھا۔دل دہلا دینے والی داستانیں سن کرفرط جذبات سے آنسو آگئے۔ دنیا بھر میں اپنی چھت، اپنا پراجیکٹ کی مثال دی جائے گی۔ پبلک سیکٹر میں ہاؤسنگ کے کسی پراجیکٹ کی ایسی مثال نہیں ملتی۔عوام گواہ ہے کسی کو قرض کے لئے سفارش یا رشوت کی ضرورت نہیں پڑی۔ کوئی گھر رشوت یا سفارش سے نہیں بنا،آپ سر اٹھا کر کہہ سکتے ہیں یہ میرا گھر ہے۔ اپنی چھت، اپناگھر پراجیکٹ کی ہر سٹوری پر میری نظر ہے۔ جو دوسروں کے گھروں کی اینٹیں اٹھاتے تھے، آج اپنے گھرکی اینٹیں لگارہے ہیں اور چابیاں اٹھارہے ہیں۔

میں نے دیکھا میاں بیوی بچوں سمیت خود ملکر اپنے گھر کے لئے محنت کررہے ہیں۔ میں نے عوام کو اپنی چھت دینے کا وعدہ کیا، وعدہ نبھایا اور عوام نے بھی ہزار ملین روپے اقساط واپس کرکے عہد نبھایا۔ خوشی ہے عوام کے کسی کام آسکی، لوگوں کی دعائیں میرا اثاثہ ہیں۔ ایک کروڑ گھر بنانے کا دعو یٰ فائلوں سے باہر نہ نکل سکا۔ اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے لئے 15 لاکھ رجسٹریشن اور 7 لاکھ درخواستیں آچکی ہے۔ اب لوگوں کو اعتبار ہے میرٹ پر لون ملے گا۔حیران ہوں ایک دن قرضہ ملا اور تین ہفتے بعد گھر بن رہا ہوتا ہے۔ ہم نے بغیر دعویٰ کیے ہزاروں گھر بنا دیئے۔

ریاست کو ماں کا قرار ادا کرنا چاہیے۔میرے لیے گورننس کا ماڈل یہ ہے کہ لوگوں کے گھروں پر دستک دیکر سروسز مہیا کی جائیں۔میں نے آئی جی صاحب کو کہا ہے لوگوں کی داد رسی کیلئے موبائل پولیس سٹیشن لانچ کریں۔ ماضی میں بند کی جانے والے فری ادویات اب دوبارہ ملی رہی ہیں۔ ہارٹ، کینسر،ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر ادویات مل رہی ہیں۔ پنجاب بھر میں کلینک آن ویلز گھر کی دہلیزپر علاج کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ ریاست اور عوام درمیان اعتماد کی کمی کو پورا کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔لوگوں نے زندگی بھر کمائی کرکے یا زیور بیچ کر پلاٹ لیے۔بلا سود قرضہ ملاتو گھر بنا لیا۔

جن کے پاس زمین ہے نہ گھر ان کیلئے اپنی زمین، اپنا گھر سکیم لارہے ہیں۔پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اپلائی کرنے والے ہرفرد کو میرٹ پر قرضے ملے۔لاہور کو پنجاب سمجھنے کی بات غلط ہے۔ ہر ضلع میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکان بن رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں مزید گھر بنانا چاہتی ہوں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت سالانہ ڈیڑھ لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اوروسائل دے تو سب عوام پر نچھاور کر دیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹرمیں خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ کی تقریب میں پنجاب بھر سے لون لینے والے ہزاروں خاندان شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“پراجیکٹ سے گھر بنانے والے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچوں کو پیار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے”اپنی چھت،اپنا گھر“پراجیکٹ سے گھر بنانے والے افراد کو مبارکباد پیش کی۔رکشہ ڈرائیور نے کہا گھر بنانے کی خواہش تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ بنا دیا۔ ایک خاتون نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مریم نواز شریف نے میرے گھر کے خواب کو تعبیر دی ہے۔ وزیراعلیٰ ”اپنی چھت،اپنا گھر“پراجیکٹ سے گھر بنانے والوں میں بیٹھ گئیں۔ راولپنڈی کے غفور مسیح گھر کا خواب پورا ہونے کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اورنواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ سپیشل پرسن سید وحید نے اپنے تاثرات بیان کئے جس پروزیراعلی نےاپنی نشست سے اٹھ کران کا استقبال کیا۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر“ سے مکان بنانے والی لبنیٰ شریف اورروبینہ عاشق نے بھی اپنے تاثرات اور تجربات بیان کئے۔

ملتان کی خاتون اپنی داستان بتاتے ہوئے روپڑی کہ قرض کیلئے اپلائی کیا تھا مگر ملنے کی توقع نہیں تھی۔ پہلی قسط ملی تو خوشی کی انتہا نہ تھی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خاتون کی خواہش پر سیلفی بھی بنائیں۔دریں اثناء اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام”سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ“ میں تجرباتی سفرکرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کے ٹیسٹ کے ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا پنجاب کی عوام کے لئے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، جلد ہی گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی عوام کو بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری ملے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا محمد طیب،عمار اسد،رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی جیسے ہونہار طلبہ نے عالمی سائنسی مقابلے میں گولڈ،سلور اور برانز میڈلز جیت کر وطن عزیز کا وقار بلند کیا ہے۔ نیوکلیئر سائنس اور دیگر جدید علوم میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

ہونہار طلبہ نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان عالمی افق پر نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button