پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

مستونگ: آپریشن میں4 بھارتی سپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، دھماکہ،میجرسمیت 3 جوان شہید

مستونگ:(ویب ڈیسک )سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف مستونگ میں آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button