پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

مزید ایک لاکھ طلبہ کو بلاسودموٹرسائیکلیں دینے کی تیاری

ہزاروں سٹوڈنٹس کو کامیابی سے بائیکس کی ڈیلیوری ہو چکی،سواری سے خودمختاری سکیم طالبات کو پراعتماد بنا رہی: وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

لاہور (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پہلے مرحلہ کے تمام کامیاب سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈیلیوری مکمل ہو جائےگی اگلے فیز میں 1 لاکھ بائیکس بھی دی جائیں گی۔

سٹوڈنٹس کیلئے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 19 واں اجلاس ٹرانسپورٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے تمام سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈیلیوری کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے اور ضرورت پڑنے پر بائیک کے خواہشمند ویٹنگ لسٹ والے سٹوڈنٹس کو بھی موقع دینے کی ہدایت کی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں سٹوڈنٹس کو کامیابی سے بائیکس کی ڈیلیوری مکمل ہو چکی ہے اور اب تک بائیکس سکیم میں طلبہ و طالبات کی غیر معمولی دلچسپی بھی بہت حوصلہ افزا رہی ہے جبکہ سواری سے خودمختاری بائیکس سکیم طالبات کو پراعتماد بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اعلان کے مطابق یتیم سٹوڈنٹس کو فری بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

One Comment

جواب دیں

Back to top button