وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کا کامیاب دورہ متحدہ عرب امارات
دبئی (حافظ زاہد علی سے)وزیر اعظم پاکستان دو روزہ دورے پر یو اے ای میں ہیں پاکستان سےابوظہبی اور پھر دبئی پہنچنے پر پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اہم شخصیات کی طرف سے بتائے گئے۔
درپیش مسائل اور تجاویز پر کہا پاکستان کے دوست ممالک بلخصوص گلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں انتیس بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
مستقبل قریب میں ہم نہ صرف آئی ایم ایف کا قرضہ ختم کریں گے بلکہ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے پاکستان میں قدرتی ذخائر کی کمی نہیں عالمی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ بغیر کسی خوف کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا خواجہ آصف اویس لغاری عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے وزیر اعظم آج ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کانفرنس میں خطاب کریں گے۔
جسمیں تیس ممالک کے سربراہان چارسو وزرا ایک سو چالیس سرکاری وفود اور چھ ہزار عالمی مندوبین کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی۔



