انٹر نیشنلتازہ ترین

میر واعظ گھر میں نظربند، نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا

دوبارہ نظربندی انتہائی افسوسناک : انجمن اوقاف

سرینگر ( ویب ڈیسک) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج پھر گھر میں نظربند کرکے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے سے روک دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ کی سربراہی میں قائم انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ معمول کے مطابق جب جامع مسجد جانے کی تیاری کر رہے تھے تو انتظامیہ کی طرف سے انہیں اطلاع دی گئی کہ وہ گھر میں نظربند ہیں اور مع مسجد نہیں جاسکتے۔
نجمن نے اپنے بیان میں میر واعظ کو پھر سے اپنی رہائش گاہ ( میر واعظ منزل نگین سرینگر) میں نظربند کرکے انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلا جواز قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی دوبارہ سے نظربندی انتہائی افسوسناک اور دینی معاملات میں مداخلت ہے۔ انجمن اوقاف نے کہا کہ انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button