پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس،نئی مجلس عاملہ کا اعلان

منظر اعجاز نے غزل اور نوید صادق نے نظم پیش کی، نجیب جمال کی سالگرہ،میراجی پر مضمون،محمد جواد نے راگ جے جے ونتی گایا

لاہور(شہزاد فراموش) حلقہ ارباب ذوق لاہور کا اجلاس پاک ٹی ہاؤس میں سیکرٹری آفتاب جاوید نے منعقد کیا ڈاکٹر خورشید رضوی نے صدارت کی۔جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے سالانہ جلسہ کی رپورٹ پیش کی۔منظر اعجازنے غزل تنقید کیلئے پیش کی جبکہ نوید صادق نے نظم پیش کی۔


خورشید رضوی کی زیر صدارت اجلاس میں شازیہ مفتی ، محمد جواد اور شہزاد فراموش شریک ہیں

حاضرین کی آراء کے بعد صاحب صدارت نےغزل کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کے مجموعی طور پر کامیاب اور موئثر غزل ہے جبکہ نظم جس کا عنوان ”سر زمینِ طلب پر“کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ نظم ایبسٹرکٹ ہے اور پوئیٹک بھی،جو بھی کہا جائے کلام فکر انگیز تو ہے۔

نشست کے دوسرے حصہ میں ڈاکٹر نجیب جمال نے میراجی پر فکر انگیزمضمون ”میراجی اور مغالطے“ پیش کیا، ڈاکٹر محمد جواد نے راگ جے جے ونتی پر بات کی اور اسے گا کر بھی سنایا، دونوں کو خوب سراہا گیا۔بعدازاں آفتاب جاوید نے نئی مجلس عاملہ کا اعلان کیا جس میں حمید رازی، محمد عباس مرزا، واجد امیر، توقیر شریفی، محمد جواد، محمد نواز کھرل اور شاذیہ مفتی کے نام شامل ہیں۔اجلاس کے اختتام کے بعد خورشید رضوی نے اپنا کلام سنایا اور خوب داد سمیٹی۔

آخر میں حسین مجروح نے ڈاکٹر نجیب جمال کی سال گرہ منائی اورکیک کاٹا گیا۔اجلاس میں حاضر ہونیوالوں کی تعداد 100 سے زائد تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button