پاکستانتازہ ترینکاروبار

نوازشریف ، مریم کی زیرصدارت بجٹ پرمشاورتی اجلاس ،2ہزار ارب کےترقیاتی منصوبے پیش

وزیراعلیٰ کا شاہ پورکانجراں مویشی مارکیٹ کاافتتاح، ڈیجیٹل مارکیٹنگ قومی ترقی کا ستون ہے :مریم نواز، فیروزوالا میں زہریلی گیس سے جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

لاہور: (سلمان حسین) سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازکی صدارت میں آئندہ مالی سال کےبجٹ پرمشاورتی اجلاس ہوا،سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی گئی،سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت 9اہم محکموں کے سیکرٹری شریک ہوئے،سیکرٹری صحت، ایجوکیشن ، لوکل گورنمنٹ ، ہاؤسنگ، ایگریکلچر نے ترقیاتی بجٹ پربریفنگ دی ،ٹرانسپورٹ اور سی اینڈ ڈبلیو نے ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پنجاب کےتمام محکموں کیجانب سے2000ارب کےترقیاتی منصوبےپیش کیےگئے،پنجاب کے پاس 1100سے 1200ارب کا ترقیاتی بجٹ فریم ہے،پنجاب کا ترقیاتی بجٹ ہزار سے 1100 کے درمیان رکھا جائے،محکموں کی سفارشات و ترقیاتی سکیموں کو کٹ لگا کر ہزار سے 1100 ارب تک لایا جائے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 724 ارب 1 سال میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوچکے ہیں،رواں مالی سال کے اختتام پر 900 ارب کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہ پور کا نجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈیں بھی دیں۔

مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا مؤثرذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے جوڑ رہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیروزوالا میں پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واقعہ میں متاثرہ مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اورکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں ورک سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی کوبنانے کا حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button