ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ ٹرافی پاکستان کے نام
لاہور(رپورٹ انعام علوی )پاکستان نے 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی جیت لی۔ سات سالہ تیمور وسیم نے انڈر ایٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر سب کو حیران کردیا۔ کوالالمپور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ٹیم ٹرافی پاکستان کے نام رہی۔ پاکستان نے چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔

انفرادی مقابلوں میں بھارت نے پہلی بار ٹائٹل جیتا۔پاکستانی کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ احزم صدیقی نے انڈر سکسٹین ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
محمد یوسف نے انڈر ٹین ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا جبکہ بلال آشعر نے انڈر سکسٹین میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں بیس ممالک کے دوسوسےزائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جوکھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ قرار دی گئی۔
اختتامی تقریب میں ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال کی چیمپئن شپ کینیا میں ہوگی۔ پاکستانی ٹیم کوالالمپور میں ہی قیام کرے گی جہاں وہ پانچ سے سات ستمبر تک ہونے والے گیٹ وے ماسٹر کپ میں بھی حصہ لے گی۔



