پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور گلوبل افریقہ ٹریڈ ایڈوائزری چیمبرکے درمیان ایم او یو سائن
مفاہمتی یاد داشت پر پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم طاہر اور افریقہ ٹریڈ ایڈوائزری چیمبر کے صدر ڈاکٹر ڈومینک نے کئے
دبئی (حافظ زاہد علی) پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور گلوبل افریقہ ٹریڈ ایڈوائزری چیمبرکے درمیان ایم او یو سائن کی تقریب دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی،تقریب میں بزنس کونسل شارجہ کے چیئرمین،ڈاکٹر ایس ایم طاھر سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر ،سلمان وصال ،عامر حسن جبکہ گلوبل افریقہ ٹریڈ ایڈوائزری چیمبرسے صدر ڈاکٹر ڈومینک اوڈورو اینٹوی اپنے وفد کے ہمراہ موجود تھے،تفصیلات کے مطابق دونوں کونسل کے درمیان امارات میں ایک دوسرے کو بزنس کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے کی مدد کی جائے گی۔

ایم او یو سائننگ تقریب بزنس کونسل شارجہ کے عہدیداران سید سلیم اختر ،سلمان وصال محمد اور عامر حسن بھی موجود تھے
ڈپٹی چیئرمین سید سلیم اختر کا کہنا تھا کہ امارات دنیا کا واحد محفوظ ملک ہے جہاں بزنس کے مواقع بہت زیادہ ہیں، وفود نے یہ عہد کیا کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور گلوبل افریقہ ٹریڈ ایڈوائزری چیمبر یو اے کی کی ترقی میں اپناا ہم کردار ادا کریں گے۔
اس سے پاکستان اور گھانا کے درمیان تعلقات وسیع ہونگےیاد رہے گلوبل افریقہ ٹریڈ چیمبر کے صدر ڈاکٹر ڈومینک مارکیٹ ریسرچ ایڈورٹائزنگ اور برانڈنگ کا پندرہ سالہ تجربہ رکھتےہیں انھوں نے عالمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ دوھزار بائیس میں بہترین بزنس اینڈ ٹریڈ ایوارڈ بھی حاصل کیا ان کا شمار گھانا کی ایک سو قابل زکر شخصیات میںہوتا ہے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عہدیداران نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری وسعت کے لیے اس کاوش کو خوش آئید قرار دیا ہے۔




