پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

پنجاب آرٹس کونسل کے افسر بدمعاش،تماثیل تھیٹربندکرنے کی سازش ناکام بنائیں گے:قیصر ثنا اللہ

واقعی فحاشی ہو رہی ہے تو افسر خود بتائیں ڈرامہ کیسے بنایا جائے، قیصر ثنا اللہ خان کا سوال، ڈائریکٹر آپریشن پنجاب آرٹس کونسل کیخلاف محکمہ ثقافت کو درخواست ارسال

لاہور:(کلچرل رپورٹر)معروف ڈرامہ پروڈیوسر ،رائٹر اور ڈائریکٹر قیصر ثنا اللہ خان نے ڈائریکٹر آپریشن پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز کے خلاف محکمہ ثقافت کو درخواست ارسال کردی۔

قیصر ثنا اللہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب آرٹس کونسل کے افسران بدمعاشی پر اتر آئے ہیں جو اچھا کام کرنے والے فنکاروں کو بھی بغیر کسی ثبوت کے نوٹس جاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے فنکار سراپا احتجاج ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر واقعی ڈرامے میں فحاشی ہو رہی ہے تو افسران خود بتائیں کہ ڈرامہ کیسے بنایا جائے۔قیصر ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تماثیل تھیٹر کو بند کرانے کی سازش کی جارہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button