لاہور( بیوروچیف)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل تا 15 اکتوبر ہوں گے، سنگل شفٹ سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سرکاری سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے۔ جمعہ کو سکول دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونگے، اساتذہ سکولوں میں سوا 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک رہیں گے۔



