پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

پنجاب میں کوڑا ٹیکس عائد،چھوٹے گھروں پربھی اطلاق

لاہور:(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد کردیا، جسے ابتدائی مرحلے میں پوش اور کمرشل علاقوں پر نافذ کیا گیاہے ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

شہری علاقوں میں پانچ مرلہ گھر پر 300جبکہ دیہات میں 200روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا، شہروں میں پانچ سے دس مرلہ گھر سے 500جبکہ دیہات میں فکس 200روپے وصول کیے جائیں گے۔10مرلہ سے ایک کینال والے گھر پر ایک ہزار دیہاتوں میں 400روپے کوڑا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح دو سے چار کینال گھر سے دو ہزار روپے چار کینال سے اوپر گھر سے پانچ ہزار روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا،جبکہ دیہاتوں میں دو کینال سے اوپر گھروں سے چارسو روپے ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

شہروں میں چھوٹی دکانوں سے 500جبکہ دیہاتوں میں 300روپے، شہروں میں درمیانے درجے کی دکانوں سے 1000جبکہ دیہاتوں میں 700روپے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا۔

بڑی کاروباری مراکز سے تین ہزار جبکہ دیہاتوں دوہزار روپے وصول کیا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے باقاعدہ کوڑا ٹیکس کی تقسیم شروع کردی جبکہ بلوں کی تقسیم و وصولی ایل ڈبلیو ایم سی کی ریونیو اور آپریشنل ٹیم کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button