پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پھولنگر:زہریلی شراب سے13ہلاکتیں،پولیس دل کا دورہ قراردینے لگی

پھولنگر:( ویب ڈیسک)نواحی علاقہ دینا ناتھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی، تین افراد کا تعلق مانگا منڈی سے بتایا گیا ہے ۔

تھانہ صدر پھولنگر پولیس ہلاکتوں کی وجہ دل کا دورہ قرار دینے لگی ، ایک مدعی کی درخواست پر 3نامزد اور 2 نامعلوم سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

بتایا گیا ہے زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والے عبد الغفار ، منظور احمد ، سہیل احمد ، طارق علی، بگو شیخ، افضل وٹو اور رانا شیرا کا تعلق پھولنگر کے مختلف علاقوں سے جبکہ میڈیا پر رپورٹ ہونے والے 3 افراد ارشد، لیاقت اور رمضان کا تعلق مانگا منڈی سے بتایا جارہا ہے ۔

بتایا گیا ہے تمام افراد نے پھولنگر کے علاقہ سے شراب خریدی اور ان کی ہلاکتیں ہوئیں۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ابھی تک صرف ایک مدعی کی درخواست پر 3نامزد اور 2 نامعلوم سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے مگر ابھی تک تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

فرانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کیے ہیں ۔پولیس صرف 2 افراد کی ہلاکتوں کو زہریلی شراب کی وجہ قرار دے رہی ہیں جبکہ باقی اموات کو ہارٹ اٹیک قرار دے رہی ہے ۔ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی پتوکی کا کہناہے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button