پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

پیرافورس کا خوف،بورڈاتارتے کرنٹ سے دکانداروں سمیت4افراد جاں بحق

ایک شخص کا ہاتھ بجلی کے تاروں سے چھو گیا جس کے نتیجے میں بورڈ میں کرنٹ آ یا،بورڈ اتارنے کا کہا گیا، کاریگر نہ ملنے پر دکاندار خود ہی بورڈ اتار رہے تھے:عینی شاہدین

لاہور:(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122ترجمان کے مطابق دولت خان روڈ پرچار افراد بل بورڈ اتار رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص کا ہاتھ قریب سے گزرنے والے بجلی کے تاروں سےچھو گیا جس کے نتیجے میں بورڈ میں کرنٹ آ گیا اور چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم رمضان، 25 سالہ نعمان خالد، 26 سالہ اویس توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، 2دکاندار ایک رکشہ ڈرائیور اور ایک ملازم تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں میو ہسپتال منتقل کر دیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کی جانب سے دکانوں پر لگے بورڈ اتارنے کا کہا گیا تھا جبکہ کاریگر نہ ملنے اور ایف آئی آر کے خوف سے دکاندار خود بورڈ اتار رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button