پاکستانتازہ ترینسپورٹس

چیمپئینز ٹرافی کےلیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنے موقف پر ڈٹ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کےلیے حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کےلیے بھارت کے انکار کےلیے ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، جو ہم پاکستان کو لکھ کر دے چکے ہیں۔
محسن نقوی کا بھارتی میڈیا کے دعویٰ پر ردعمل:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کئی مہینوں سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہوگا اور بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ اور حکومت کے جواب کا انتظار کررہے ہیں، اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں البتہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی بورڈ مثبت جواب دے گا۔
غور طلب ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک وفد 10 سے 12 نومبر تک لاہور کا دورہ کرے گا تاکہ ٹورنامنٹ کےلیے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے۔ 11 نومبر کو ایک آفیشل ایونٹ متوقع ہے، جس کے دوران ٹورنامنٹ کا شیڈول اور اہم تفصیلات کا امکان ظاہر کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button