پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

چیمپئینز ٹرافی:بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بھی منسوخ

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

لاہور،راولپنڈی (سلمان حسین)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالا میچ میں بارش کی نذر ہوگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ منسوخ ہونے کا اعلان کردیا۔
میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جبکہ امپائرز مسلسل فیلڈ کا جائزہ لیتے رہے تاہم مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کو بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے سبب 1، 1 پوائنٹس دیا گیا اور یوں پاکستان گروپ اے میں آخری پوزیشن پر رہا۔
اس سے قبل روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button