انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
کرپشن الزامات: لتھوانیا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا
ویلنیوس ( ویب ڈیسک) لتھوانیا کے وزیراعظم گنتائوتاس پالُکاس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
کر دیا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی مرکزی اتحادی جماعت ’’ فور لتھوانیا‘‘ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اگر پالُکاس مستعفی نہیں ہوئے تو وہ حکومتی اتحاد چھوڑ دیں گے، اس دھمکی کے بعد وزیر اعظم کے لیے عہدے پر برقرار رہنا مشکل ہوگیا تھا۔
دوسری جانب لتھوانیا کے وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ میری ماضی کی غلطیوں نے حکومتی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا تھا، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس منفی کارکردگی کے باعث مستعفی ہونے کا فوری اور پر اعتماد فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پالکاس پر اپنی سالی کی کمپنی کے ساتھ کاروباری لین دین اور حکومتی مالی فوائد فراہم کرنے کے الزامات تھے۔


