لاہور(بیورو چیف /سید ظہیر نقوی) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہےجس پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل، پی ایس او، پی اے، فوکل پرسن SSOIU اور انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت کیں۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنی شکایات اور مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے،ایس ایس پی محمد نوید نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات،کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن بروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی محمد نوید شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی محمد نوید شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، ایس ایس پی شہریوں کی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایس ایس پی عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔



