گجرات :(نمائندہ سی این این اردو ڈاٹ کام )گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں مقابلے میں 4 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جا جایا جا رہا تھا، ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا، جس کے بعد تعاقب کرنے پر فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
واضح رہے کہ سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو رواں ماہ اغواکر کے قتل کر دیا گیا تھا۔بچی کی بوری بند لاش ایک ویران مکان سے ملی تھی۔بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ 13 سال کی دعاؤں سے پیدا ہونے والی بچی کو 13 گھنٹے میں مار دیا گیا۔



