پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ہرجانہ کیس،عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم پرجرح

وزیراعظم کی جج و دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد،آپ کو بھی بہت مبارک ہو:جج

لاہور(بیوروچیف)سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دس ارب کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت میں عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف سے جرح کی۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز علی نے سماعت کی تو وزیر اعظم شہباز شریف جرح کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف کے بیان پر جرح کرتے ہوئے سوال کیا آپ نے دعوے میں پاناما کیس کا ذکر کیا ہے اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہا ہوں مجھ پر بہت بڑا بددیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، 10 ارب روپے کا الزام لگایا گیا تھا، یہ سیدھا سا کیس ہے۔

وکیل نے سوال کیا جو الزام لگایا گیاکیا وہ تحریری طور پر لگایا گیا؟وزیر اعظم نے جواب دیا جو الزام لگایا گیا وہ ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا، وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی سیاست میں اس طرح کے الزام لگاتے رہے ہیں؟، شہباز شریف نے کہامیں نے کبھی بھی ثبوت کے بغیر بات نہیں کی۔ وکیل نے سوال کیا دعوے میں اخبارات کو فریق نہیں بنایا گیا نہ ہی لیگل نوٹس بھجوائے گئے، کیا یہ بھی بات درست ہے عمران خان نے اخبارات کو کوئی ایسا بیان نہیں دیا تھا؟،وزیر اعظم نے کہا یہ بات درست نہیں میں نے کوئی دوسرا دعویٰ دائر نہیں کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیاعمران خان کی تقاریر اور بیانات کے محرکات کیا تھے؟،شہباز شریف نے کہا یہ بات آپ انہی سے پوچھیں۔ عدالت نے سوال پر اعتراض کیا کہ یہ تو سوال ہی نہیں بنتا۔وکیل نے سوال کیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا، انہیں فیصلے کا معلوم نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاناما کیس میں فریق نہیں تھے، یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔عمران خان کے وکیل نے سوال دہرایا کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف فریق ہیں، اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہوں گے، لیکن میں فریق نہیں تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان پر بڑا بددیانتی کا الزام لگایا گیا۔ عدالت نے مزید سماعت 2 جون 2025 تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت وزیراعظم نے جج اور دیگر افراد کوجنگ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو۔ جج نے جواب دیاآپ کو بھی بہت مبارک ہو۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہایہ بہت خوشی کی بات اور ساری قوم کی فتح ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button