تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز
امریکی لائبریری کو کتاب کا اکلوتا نسخہ 51 برس بعدواپس
’دی ارلی ورک آف اوبرے بیئرڈسلے‘ کے اکلوتے نسخے کو 22 مئی 1973 کو لوٹایا جانا تھا
امریکہ (ویب ڈیسک )امریکا میں ایک لائبریری کو 51 برس بعد کتاب لوٹا دی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میساچوسیٹس کی وسٹر پبلک لائبریری نے بتایا کہ ’دی ارلی ورک آف اوبرے بیئرڈسلے‘ کے اکلوتے نسخے کو 22 مئی 1973 کو لوٹایا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
سٹر پبلک لائبریری کے لائبریرین ایلکس لندن سے حال ہی میں ایک دوسری لائبریری میں ایک لائبریرین نے رابطہ کیا۔
ایلکس نے بتایا کہ ان سے کیمبرج پبلک لائبریری کے ایک لائبریرین نے رابطہ کیا۔ کوئی شخص لائبریری میں یہ کتاب لے کر آیا اور انہوں نے اس کتاب کو پھکنے سے بچایا۔
وسٹر پبلک لائبریری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ 1899 میں شائع ہونے والی یہ کتاب اپنی جگہ واپس آگئی ہے۔



