ایبٹ آباد:اباسین آرٹس کونسل میں بابا سجاول ایوارڈ کی یادگار تقریب

ایبٹ آباد: (نمائندہ خصوصی) بزمِ مصنفین ہزارہ اور ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان کے زیرِ اہتمام بابا سجاول ایوارڈ کی پروقار تقریب جلال بابا آڈیٹوریم، اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد میں ہوئی۔تقریب میں ہزارہ بھر کے ساتھ ٹیکسلا، واہ کینٹ اور کشمیر سمیت مختلف علاقوں سے متعلق معروف اہلِ قلم نے شرکت کی۔

صدارت معروف ادیب، کالم نگار، ڈراما نگار اور چیئرمین بزمِ مصنفین ہزارہ محمد ریاض ملک نے کی مہمانِ خصوصی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر اعوان اور سرپرست اعلی محمد کریم علوی قادری تھے ۔

تقریب میں ریسکیو آفیسر حفیظ الرحمن، مولانا محمد اعظم قادری، مومن خان عثمانی شامل بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بزمِ مصنفین ہزارہ اور ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان نے اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی اور علمی و ادبی خدمات کے اعتراف کے لیے بابا سجاول ایوارڈ کا اجرا کر کے قابلِ تحسین روایت قائم کی ہے۔

تقریب میں 32 ممتاز مصنفین اور شعرا کو ان کی علمی، تحقیقی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں بابا سجاول ایوارڈ سے نوازا گیا، اعلان کیا گیا کہ آئندہ بھی ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان اور بزمِ مصنفین ہزارہ کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی کتب پر بابا سجاول ایوارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔
تقریب میں شریک ممتاز علمی و ادبی شخصیات میں ضلعی ریسکیو آفیسر حفیظ الرحمن، محمد ریاض ملک، پروفیسر عادل سعید قریشی، عبدالوحید بسمل، ملک ناصر داد، مولانا مومن خان عثمانی، ڈاکٹر محمد نذیر اعوان،انور کلوروی ،حافظ محمد عثمان جدون، حافظ محمد لقمان عزیز، عاصم نواز خان طاہر خیلی، فیضان ہاشمی، حافظ ملک جمشید، نسیم حسن اعوان، ملک ثاقب شاد تنولی، مولانا محمد اعظم قادری، پروفیسر ڈاکٹر ملک سمیر اصغر، محمد کریم علوی قادری،
پروفیسر ڈاکٹر قمر زمان اعوان، پروفیسر ملک ناصر داد، اختر نعیم، مفتی عنایت الرحمن ہزاروی اور عظیم ناشاد اعوان سمیت ستر مصنفین نے شرکت کر کے علمی و ادبی رنگ بخشا۔ اختتام پر ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد دی گئی۔



