پاکستانتازہ ترینصحتعلاقائی خبریں

ناصر مدنی کوخطبہ جمعہ سےقبل اچانک دل کا دورہ؟،زبان پر کلمہ جاری

ملتان:(ویب ڈیسک)معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کی نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطاب کے دوران اچانک طبعیت بگڑ گئی، علاج کیلئے ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل خطاب کر رہے تھے کہ اچانک اپنی کرسی پر ہی گر گئے۔

انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے اور علامہ ناصر مدنی کا علاج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی جہانیاں میں واقع مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمۂ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button