پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کی رفتارپھرسست،کاروباری افراد،طلبہ سمیت سب پریشان

لاہور:(ویب ڈیسک)کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈنگ اور ڈائون لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے،صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

براؤزنگ اور واٹس ایپ ڈاؤن لوڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث شہری شدید پریشان ہیں، کئی علاقوں میں وی پی اینز نے بھی کام چھوڑ دیا جس کے باعث کاروباری حضرات کی مشکلات بڑھ گئیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کےمطابق ایکس کو بندکیا گیا ہے، ایکس پاکستان میں 2 فیصد سےکم لوگ استعمال کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکس کی بندش کا مطلب اظہاررائےکی آزادی پر پابندی نہیں، ملک پر یومیہ سائبر حملےہوتےہیں، جہاں سیکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارت داخلہ پی ٹی اےکوہدایت دیتی ہے۔

دریں اثنا، سست رفتار انٹرنیٹ کے باعث ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے امیدواروں کو ایڈمٹ سلپس تاحال موصول نہ ہونے سے پریشانی کاسامنا ہے۔

امیدواروں نے شکوہ کیا ہے کہ سندھ ٹیسٹنگ سروس (ایس ٹی ایس) کی ویب سائٹ کھل نہیں رہی، ایس ٹی ایس پر بنائے گئےامیدواروں کے پورٹلز بھی تاحال اپڈیٹ نہ ہوئے، ایس ٹی ایس نےگزشتہ روز ایڈمٹ سلپس آن لائن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بیشتر امیدواروں کو کوئی میسج یا ای میل بھی اس حوالے سے موصول نہیں ہوا،ایس ٹی ایس کےشکایتی نمبر پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہورہا ہے، آئی بی اے سکھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسئلے سے ویب سائٹ پر مسائل آرہے ہیں، یہ مسئلہ پی ٹی اے کی طرف سے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button