انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

اپیہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین اور ممتاز کاروباری شخصیت گوہر یعقوب کے اعزاز میں استقبالیہ

شارجہ میں منعقدہ تقریب میں اہم شخصیات سید سلیم اختر ، ظہیر احمد گجر ، چوہدری بشیر شاہد ودیگر کی شر کت

شارجہ (حافظ زاہد علی )ممتاز کاروباری شخصیت اور اپیہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین گوہر یعقوب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں یو اے ای کی اہم علمی ، ادبی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی میزبان راشد الاسلام نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔

میزبان راشد الاسلام نے مہمانوں کو خوش آمدیدکیا، کمیونٹی کی بہتری کے لئے ملکر کام کرنے کا عزم

استقبالیہ میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئر مین سید سلیم اختر پی او سی بی گلف کے نائب صدر چوہدری ظہیر احمد ادبی فورم شارجہ سنٹر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظہیر الدین گجر ادبی فورم شارجہ سنٹر کے سینئر نائب صدر چوہدری بشیر احمد شاہد ودیگر نے شرکت کی مہمان خصوصی گوہر یعقوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اس وقت بزنس حب بن چکا ہے۔
اور یہاں کے ہر دلعزیز حکمرانوں نے یقیناً کاروباری لوگوں اور یہاں رہنے والی کمیونٹی کو ہر وہ سہولیات دی ہوئی ہیں جو قابل فخر ہیں پوری دنیا کے کاروبار ی لوگ یہاں پر کاروبار کرنے کو قابل فخر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں دینی اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی اپنی ہر ممکن چوہدری ظہیر احمد گجر اور چوہدری بشیر شاہد نےگوہر یعقوب کی دبئی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں کاروباری وسعت کے حوالے سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کمیونٹی کے لوگوں کو ملک وقوم کی ترقی کیلئے کاوشیں کرنی چاہئیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button