پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
اداکارہ ماہر ہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
لاہور(شوبز رپورٹر)اداکارہ ماہر ہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ کو شو بز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ مائرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جس میں انہیں اپنا اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے ۔



