پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سروسزہسپتال میں ڈاکٹرز سے جھگڑا،تشددکرنیوالا ٹی ایس آئی معطل

لاہور:(بیوروچیف)ایس پی صدر نے ٹی ایس آئی دانیال یونس ولدمحمد یونس کو سروسز ہسپتال میں لڑائی جھگڑے اور بدتمیزی پر معطل کرتے ہوئے کلوزلائن کردیا۔

 


کتاب نمبر 2روزنامچہ رپورٹ کے مطابق دانیال یونس کو رائیونڈ اجتماع کی سکیورٹی پر مامورکیا گیا تھا مگروہ انتہائی اہم اور حساس نویت کی ڈیوٹی بغیر کوئی وجہ بتائے چھوڑ کر سروسز ہسپتال چلا گیا اور ڈاکٹر صاحبان سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کی جس کی وجہ سے دانیال عزیز کو معطل ٹو کلوز پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کئےجانے کا حکم دیا گیاجس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

قبل ازیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں پولیس اور ڈاکٹرز میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں رجسٹرار سمیت 2 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے تھے ۔

اٹینڈنٹ نے ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر بھائی کو بلایا جس کے بعد سب انسپکٹر نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سروسز ہسپتال میں جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔

سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوسناک واقعے پر سخت ایکشن لیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button