انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارت کاجنگی جنون،ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرلیا

نئی دہلی:بھارت نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اس تجربے کو ایک کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او)کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل 1500کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او نے اپنے بیان میں کہا کہ فلائٹ ڈیٹا سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور میزائل نے درستی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button