پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

تعویز کا الزام،سنگدل نےبیوی،بیٹی کی جان لےلی

تین نامزد ملزموں ندیم،اویس،طارق کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

لاہور:(بیوروچیف) باٹا پور کے علاقے میں سنگدل شوہر نےگھریلو تنازع اور تعویزات پر فائرنگ کر کے 45 سالہ بیوی اور17سالہ بیٹی کو قتل کر دیا، پولیس نے 3نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیال گاؤں کے رہائشی شفیق کی 45سالہ بیٹی نبیلہ اور 17سالہ نواسی ذونیشہ کو اس کے داماد نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیاتھا اور وہ شفیق کے گھر پر رہ رہی تھیں، گزشتہ روز نبیلہ کے بیٹے ماں کو منانے کیلئے گھر آئے اور اسے واپس گھر لے جا رہے تھے کہ ملزم ندیم نے اپنے ساتھیوں اویس ، طارق اور سجاول وغیرہ کے ساتھ مل کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نبیلہ اور ذونیشہ موقع پر جان بحق ہو گئیں۔

پولیس نے 3نامزد ملزموں ندیم، اویس اور طارق کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تعویز کرنے کے الزام کے باعث پیش آیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button