پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جتنے زیادہ ملزم اتنی پولیس والوں کی زیادہ کمائی :سپریم کورٹ

گائوں میں سنا ہے اگر کسی درخت پر بھی 302لکھ دیں تووہ بھی سوکھ جاتا ہے،بے گناہ لوگوں کو ایف آئی آر میں رکھ دیتےفائدہ گنہگار کوہوتا :جسٹس ملک شہزاد

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاداحمد خان نے ریمارکس دیئے ہیں ہم گائوں میں رہنے والے لوگ ہیں ،ہم نے گائوں میں سنا ہے اگر کسی درخت پر بھی 302لکھ دیں تووہ بھی سوکھ جاتا ہے ، بے گناہ لوگوں کو ایف آئی آر میں رکھ دیتے ہیں جس کافائدہ گنہگار کوہوتا ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ پولیس والے بھی گمراہ کرتے ہیں ، جتنے زیادہ ملزم ہوں گے اتنی پولیس والوں کی زیادہ کمائی ہوگی یہ وکیل کی نہیں بلکہ فریقین کی غلطی ہوتی ہے کہ ایک کرنے والا ہوتا ہے اورپورے خاندان کونامزدکردیا جاتا ہے۔پانچ بندوں سے ایک ایک کلہاڑی کاوار کراکر اپنا کیس تباہ کررہے ہیں۔

جسٹس اطہر من اﷲ کی سربراہی میں بینچ نے محسن کی جانب سے بھائی منور کے قتل کے ملزمان کی لاہورہائی کورٹ سے بریت کے خلاف دائر 3درخواستوں پرسماعت کی۔ جسٹس ملک شہزاداحمد خان کاوکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا ایک مقتول ہے اورآپ نے 5بندے نامزدکردیئے، آپ کاغیر فطری طرز عمل ہے، آپ کا بھائی قتل ہورہا ہے اورآپ خاموش کھڑے ہوکر تماشادیکھ رہے ہیں۔

جسٹس اطہر من اﷲ کاکہنا تھا لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا نعش 11بجے مردہ خانہ پہنچی، یہ معمہ ہے کہ نعش کون لے کرگیا، کس نے پولیس کوآگاہ کیا، نمبردار اہم گواہ تھا جس کا بیان نہیں کرایا گیا، ہائی کورٹ سے سب بری ہوگئے، پانچوں ملزمان سے ایک ایک کلہاڑی کاوار کروایااورہر کوئی وار کرنے کے بعد پیچھے ہٹ کر کھڑا ہوگیا، سب اہم ملزم ہیں کوئی ایک اہم ملز م نہیں۔

اگر دفعہ302میں بریت ہے توعدالت دوبارہ اس کوسزا میں تبدیل نہیں کرسکتی،جہاں بندہ قتل ہوگیا ہوکیااس میں کسی کو زخمی کرنے کی سزابھی ہوسکتی ہے، ابھی کس کی بریت کے خلاف آئے ہیں۔ وکیل کاکہنا تھا کہ خالد مفرور ہے، دیگر چار کی بریت کے خلاف آیا ہوں، جسٹس ملک شہزادکاکہنا تھا ایک دونے کیا ہوگا اگر زیادہ لوگوں کو ملزم نامزدکریں گے تونتیجہ توبھگتنا پڑے گا، اصل ملزم بھی بری ہوجاتے ہیں،عدالت نے درخواستیں زورنہ دینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button