انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

شہری پلاسٹک کا استعمال ترک کریں، کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری: مریم نواز

لاہور:(سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زیروویسٹ ڈے پر ہر شہری کو پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی خصوصی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیروویسٹ کے عالمی دن پر عوامی سطح پر کچرے کے خاتمے کیلئے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

زیروویسٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچرے کو کم کرنے، ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کے طریقوں سے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔عالمی شہرت یافتہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ کوڑا اور کندگی کے ڈھیر موسمیاتی تبدیلی، فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں۔پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگل اور سولر پارک میں بدلا جارہا ہے۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی سے زیروویسٹ کے اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

صوبے بھر میں کسانوں کو ایگریکلچر ویسٹ مینجمنٹ کے لئے سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پہلی مرتبہ فیکٹریوں اور صنعتوں میں ماحولیاتی قوانین کانفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب میں زیروویسٹ کیلئے جدید الیکٹرک وہیکلز اور مشینی نظام متعارف کرایاگیا ہے۔ صوبے میں کچرے سے توانائی اور ویلیو ایبل اشیاء تیار کرنے کیلئے ویسٹ ٹو ویلیومنصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button