انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

فیفا ورلڈکپ انڈر 17 پرتگال نے میدان مار لیا

لاہور( سلمان حسین )فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے آسٹریا کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرلیا۔

سنسنی خیز میچ مجموعی طور پر سخت مقابلے کا حامل رہا جہاں آسٹریا نے مخالف ٹیم کے گول پر نسبتاً زیادہ تابڑ توبڑ حملے کیے تھے ۔

 فیصلہ کن موقع پرتگال بازی مار گیا  فیصلہ کن مقابلے میں واحد گول انیسو کیبرال نے 32 ویں منٹ میں اسکور کیا جو پرتگال کی برتری اور فتح کے لیے کافی ثابت ہوا۔

 یہ دونوں ٹیموں کا اس عمر کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہلا موقع تھا۔ آسٹریا کے اسٹار اسٹرائیکر جوہانس موسر، جو ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کے ساتھ سب سے آگے تھے، فائنل میں اپنی ٹیم کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button