پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب میں ضلع کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز

مریم نواز شریف نے علاج کا وعدہ پورا کر دیا، امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے 16اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی

لاہور ( سلمان حسین ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کر دیا۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز ہوگیا۔ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے 16اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔
پہلے مرحلے میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی،بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہونگی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بہترین انٹر و نیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔
کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل آفیسر اورنرس بھی رکھی جائیں گی۔ کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے لئے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ٹیکنالوجسٹ پراسیس کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں کیتھ لیب بننے سے اینجو پلاسٹی کے لئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔.
ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائیں گے، مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کی کیتھ لیب میں نا صرف بہترین ڈاکٹر بلکہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مریض کو علاج کی بہترین سہولیتیں گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button