سپر سٹار فواد خان کا تارا کے بعد نیا گانا ’’پروانا‘‘ریلیز،زبردست پزیرائی
لاہور(کلچرل رپورٹر) سپر سٹار اداکار و گلوکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ”پروانا” ریلیز کر دیا گیا اس سے قبل ان کا گانا تارا بھی ریلیز ہوچکا ہے ۔ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں نامور اداکار و گلوکار فواد خان ”پروانا”” بن گئے فواد کی بطور گلوکار طویل عرصہ بعد میوزک کی دنیا میں انٹری ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کامیابی سے جاری ہے جس میں معروف سپر سٹار اداکار و گلوکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ”پروانا” کو ریلیز کیا گیا، شائقین موسیقی کی جانب سے ان کی گلوکاری کو خوب سراہا جارہا ہے گانے کو میوزک پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گانے کو پاکستان کے نامور ہدایتکار پروڈیوسر بلال لاشاری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں عکسبند کیا ہے جس کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاصی پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ سپر سٹار فواد خان کی زبردست پرفارمنس کا بھی خوب چرچا کیا جارہا ہے ان کے پرستاروں نے فواد کی میوزک میں انٹری کو خوب سراہا ہے۔
میوزک حلقوں کی جانب سے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کی بھی خوب پذیرائی کی جارہی ہے دوسری جانب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو شائقین موسیقی کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے، یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایتکار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی کو پروڈیوسر ہیں۔



