پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی ٹی ڈی کا پنجاب بھر میں آپریشن، 20 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،تیار بم اور ڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے:سی ٹی ڈی

لاہور(بیوروچیف)محکمہ انسداد دہشت گردی نے انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سے20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاولنگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپوراور حافظ آباد میں کی گئیں۔

لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو حراست میں لیا گیا جس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی فیوز تار ، متنازعہ پمفلٹس، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

دہشت گردوں کی شناخت صالح رضا ، محمد ریاض ، ابوبکر ، بوال خان، محمد یونس ، عثمان اور منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button