تازہ ترینکاروبار

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈقائم

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈقائم ہوا ہے ،مندی ختم،ہنڈرڈانڈیکس99ہزار269پر پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے، سیاسی غیر یقینی میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز حاوی ہونے والی شدید مندی ختم ہوگئی جبکہ بینچ مارک کے ایس ای۔ 100 انڈیکس 4 ہزار 695 پوائنٹس کے تاریخی اضافے سے 99 ہزار 269 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہی دن میں 4 ہزار 695 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار 695 پوائنٹس یا 4.73 فیصد اضافے سے ایک لاکھ پوائنٹس کے سنگ میل کے قریب ترین 99 ہزار 269 پر بند ہوا۔

بینکنگ، آٹوموبائل اسمبلرز، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت دیگر شعبے سرفہرست رہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز حبیب بینک لمیٹڈ( ایچ بی ایل)، نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی)، مسلم کمرشل بینک ( ایم سی بی)، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن (او جی ڈی سی)، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور حب پاور کمپنی (حبکو) کے حصص میں مثبت رجحان جاری رہا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے خاتمے کا نتیجہ قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس 4695 پوائنٹس یا 4.96 فیصد کے تیز ترین اضافے کے بعد 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بندا ہوا ہے، جو ایک روز میں ہونے والی تاریخی گراوٹ اگلے روز ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

چیس سیکیورٹ سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ’ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مظاہرین کو کامیابی سے منشتر کیے جانے کے بعد مارکیٹ میں تیزی سے بہتری آئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں کمی اور شرح نمو میں اضافے نے دوبارہ توجہ حاصل کی ہے۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی افراتفری میں کمی اور میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 4 سطحیں بحال ہو گئیں۔
گزشتہ روز بازار حصص میں ابتدائی تیزی کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس 98 ہزار، 97 ہزار، 96 ہزار اور 95 ہزار کی 4 سطحیں کھو گیا تھا اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 3505 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 94574 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار3505 پوائنٹس کی بڑی مندی، انڈیکس 4 سطحیں کھوگیا

آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 3618 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس کی 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار اور 98 ہزار کی 4 سطحیں بحال ہو گئیں۔

بدھ کے روز کاروبار میں ہونے والی تیزی کے نتیجےمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر 98192پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button