ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک )پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ برابر کردیا جب کہ ساتواں کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے وہ عالمی ریکارڈ اپنے نام نہ کرسکے۔ 34ویں اوور میں انہیں ساتواں کیچ پکڑنے کا موقع ملا جب ایڈم زمپا نے نسیم شاہ کی گیند کو ہوا میں اٹھا دیا تاہم وہ یہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے سے محروم رہے۔محمد رضوان میچ میں 6 کیچ پکڑنے والے نویں کھلاڑی ہیں جب کہ دیگر 8 کھلاڑیوں میں ان کے ہم وطن سرفراز احمد شامل ہیں۔لیجنڈری آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ 4 بار 6 کیچ پکڑے ہوئے ہیں۔



