لاہور( سلمان حسین)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے بلآخر اپنے مجسمے پر خاموشی توڑدی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ شیر کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس شیر سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔



