پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گرد گھیرا مزید تنگ،295اے ،پیکا ایکٹ کےتحت مقدمہ درج

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف تھانہ نشتر ٹائون میں مذہبی جذبات پامال کئے جانے پر تقدس دفعہ 295سی اور پیکا ایکٹ 2016کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہاگیا ہے کہ الزام علیہ رجب بٹ یوٹیوب چینل چلاتا ہے اوراپنی گندی اور بے حیاویڈیوز کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کررہاہے ،الزام علیہ نے اپنی ایک ویڈیو میں مکہ اور مدینہ جیسے مقدس شہروں کی شان میں گستاخی کی ہے ۔

رجب بٹ نے تحفظ ناموس رسالت کی دفعہ 295سی اور 295اے ت پ کے بارے میں توہین آمیز ویڈیوزوائرل کرنا شروع کردیں ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت بھی ہوگی۔

بہت سے دوسرے یوٹیوبرز بھی رجب کی اسلام کے بارے میں ایسے اہانت آمیز بیان دینے کی مذمت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز مذہبی اسکالر نے بھی رجب کے خلاف اسلام کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر احتجاج کیا اور ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

رجب بٹ 295 کے تنازع کے بعد مجموعی طور پر صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں کہ اس تنازع کے حوالے سے آگے کیا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button