لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) چیمپئنر ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا۔
پی سی بی ترجمان عامر میر کے مطابق پی سی بی نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو نیوٹرل وینیو کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ اب بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز یو اے ای میں ہوں گے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا اور وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔



